19 جنوری 2013 - 20:30

ترکی کے صوبہ ماردین میں عراق اور ترکی کو ملانے والی تیل پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تیل کی فراہمی معطل کر دی گئی۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ اس دھماکے میں کرد لیبر پارٹی کے جنگجوؤں کا ہاتھ ہے۔

کرد جنگجو باقاعدگی کے ساتھ ترکی میں دہشت گردانہ حملے کرتے ہیں اور خودمختار کرد ریاست کے قیام کے لیے لڑنے والی کرد لیبر پارٹی پچیس سال سے زیادہ عرصے سے ترکی کے حکام کے خلاف برسر پیکار ہے۔ اس عرصے میں چالیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110